اشاعتیں

جنوری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خلوت (Solitude)

  خلوت (Solitude) نامور سائنسدان نیکولا ٹیسلا ساری زندگی اکیلے رہے۔ خلوت (solitude)انکی اپنی چوائس تھی لیکن ان کے متعلق مشہور ہے کہ انکی موت بہت ٹریجک تھی اور وہ بہت ہی تنہا اور اکیلے انسان تھے۔ میرا ماننا اس کے برعکس ہے۔ تنہائی اور خلوت میں فرق ہے، خلوت آپکی چوائس ہوتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ فلسفی، بڑے لیڈر اور روحانی استاد خلوت میں خود کو اور دنیا کی پیچیدگیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ محمدﷺ بھی غارِ حرا میں خلوت میں غوروفکر فرماتے تھے۔ ہمارے تنگ نظر ذہن اور محدود تجربے کے مطابق وہ شخص جو ایک درجن بچے نہ پیدا کر لے، جسکا پورا خاندان اس کے سر پر سوار نہ رہتا ہو، اور دوستوں کی لمبی فہرست اور جائیداد جمع کرنے کی دوڑ میں مبتلا نہ ہو وہ تنہا اور سنکی کہلاتا ہے۔ اس بات سے انکار نہیں کہ انسان ایک سوشل اسپیشی ہے اور لوگوں سے میل جول یقیناً ہماری ضرورت ہے لیکن ہمیں اپنی پرسنل گروتھ اور سیلف-ریفلیکشن کے لیے ایک اسپیس چاہیے ہوتی ہے۔ اسپیس محض فزیکل نہیں بلکہ مینٹل اسپیس۔ ہمارے مڈل کلاس طبقے میں نہ ہی کسی فزیکل اسپیس کا تصور اور نہ ہی مینٹل۔ بلاوجہ بلا مقصد بولنے والے کو پرا...

لسبیلہ: مسافر کوچ کو حادثہ، 41 افراد جاں بحق

 جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو نکالا گیا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ حمزہ انجم ندیم نے کہا کہ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس کے بعد اس میں آگ لگی۔ حمزہ انجم ندیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کوچ سے نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کا شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔ چینکی اسٹاپ کے قریب مذکورہ مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں کوچ کے المناک حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔...

پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا  کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی قلت کی جا رہی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے اضافےُ کے بعد 262 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔