پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی قلت کی جا رہی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے اضافےُ کے بعد 262 روپے 80 پیسے ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں